اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دتہ خیل میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں انتالیس جبکہ اورکزئی اور خیبرایجنسی میں سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر سمیت تین دہشتگردگرفتار کرلئے گئے۔ پاکستانی فوج نے رات گئے اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقوں خزانہ کنداؤ اور شیریں درہ میں زمینی کارروائی کی جس میں سولہ دہشت گرد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق دو زخمی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چارفوجی جوان بھی زخمی ہوئے ، اطلاعات ہيں کہ دہشت گردوں کا اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔ چارسدہ میں یکہ غنڈ چیک پوسٹ پر اہم طالبان کمانڈر امان اللہ عرف عرفان خراسانی سمیت تین دہشت گرد پکڑ ے گئے ہيں ۔ عرفان خراسانی کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر تھی ۔ جبکہ سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
.......
/169